لاہور کے کالج کی چھت سے 22 سالہ طالبہ نے چھلانگ لگادی
لاہور(بولونیوز)فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی چھت سے طالبہ نے چھلانگ لگادی۔افسوسناک واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا جس کے بعد امدادی ٹیموں کو کالج طلب کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے متاثرہ طالبہ کو طبی امدادکےلیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق طالبہ نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ طالبہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیرتھی، طالبہ کے خـودکشی کرنے کی کوشش کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق طالبہ کی شناخت 22 سالہ فریحہ کے نام سے ہوئی ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ فریحہ ایم بی بی ایس فائنل ایئر کی طالبہ اور آزاد کشمیر کی رہائشی ہے جو کالج ہاسٹل میں ہی مقیم ہیں۔
اسپتال انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ فریحہ ہاسٹل کی تیسری منزل پر چہل قدمی کر رہی تھی،سر چکرایا اور نیچے آگری۔


