رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

لاہور(بولونیوز)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں چاند کی رویت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسپارکو کے ترجمان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے اور آج غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے 48 منٹ ہوگی، جس کے باعث چاند آنکھ سے نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ اسی بنیاد پر پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت متعدد عرب ممالک میں آج پہلا روزہ رکھا جا رہا ہے، جہاں مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں پہلی تراویح ادا کی گئی۔ اس موقع پر ہزاروں زائرین اور نمازیوں نے شرکت کی اور ماہِ رمضان کی برکتوں پر شکر اور مغفرت کی دعائیں مانگیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *