سمندری حدود میں بڑی ہلچل، بھارت نے ایران کے 3 تیل بردار جہاز تحویل میں لے لیے
نئی دہلی/تہران(بولونیوز)سمندری حدود میں کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب بھارت نے ایران کے تین بڑے تیل بردار بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا۔ بھارتی حکام کا مؤقف ہے کہ ان جہازوں کو مخصوص بحری قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک نقل و حرکت کی بنیاد پر روکا گیا ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق کارروائی سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر عمل میں لائی گئی، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب ایران کی جانب سے اس اقدام پر شدید ردِعمل کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد خلیجِ عمان اور بحیرہ عرب میں پہلے سے موجود تناؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔ عالمی ماہرین کے مطابق بھارت کا یہ اقدام ایران اور بھارت کے سفارتی تعلقات میں سنگین دراڑ کا سبب بن سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اپنے تیل کی ترسیل میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو سختی سے مسترد کرتا ہے، ایسے میں یہ واقعہ خطے کی مجموعی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔


