گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والوں کے خلاف سخت قانون لانے کا اعلان

لاہور(بولونیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گٹر کے ڈھکن چوری کرنے، خریدنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عناصر کو قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے میں نیا قانون متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، خریدنے یا بیچنے میں ملوث افراد کو ایک سے دس سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اگر گٹر کے کھلے ڈھکن کے باعث کسی شہری کی جان ضائع ہوئی تو ذمہ داروں پر لاکھوں روپے جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ حکومت عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی اور ایسے جرائم کے خاتمے کے لیے قانون کا سخت نفاذ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *