بیسمنٹ کے دروازے تالے لگے ہوئے، تحقیقاتی ٹیموں کو دشواری کا سامنا
کراچی(بولونیوز)صدر میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد تحقیقاتی ٹیموں کو بیسمنٹ میں داخلے کے راستے بند اور تالے لگے ہوئے ملے ہیں، جس سے ابتدائی تحقیقات میں مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ عمارت کا معائنہ مکمل کر لیا ہے اور ابتدائی شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ آگ کی شروعات بیسمنٹ میں ہوئی تھی۔ ریسکیو ٹیموں نے بیسمنٹ کے تالے لگے ہوئے دروازوں کی ویڈیوز اور دیگر شواہد ریکارڈ کر کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔
اس واقعے کے بعد تحقیقات میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بیسمنٹ میں دروازے تالے لگنے کے باوجود ریسکیو اور حفاظتی انتظامات کیوں ناکام رہے، اور کس طرح متاثرہ افراد کی بروقت بچاؤ کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔


