مری میں شدید اور طوفانی برفباری، 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
مری(بولونیوز) مری اور گردونواح میں شدید اور طوفانی برفباری کا تیسرا اسپیل جاری ہے، جس نے گزشتہ 20 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اب تک 3 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سیاحوں کے مری آنے پر مکمل پابندی لگا دی ہے، جبکہ شہر میں موجود 5 ہزار گاڑیوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
شدید برفباری کے باعث مری میں نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے، گزشتہ رات سے بجلی مکمل طور پر بند ہے اور انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر معطل ہے، جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


