حکومت پاکستان اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان اہم ملاقات،کارکنان کی رہائی

اسلام آباد(بولونیوز)حکومت پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے ساتھ اہم مذاکرات کے بعد کچھ مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان کے وفد کی قیادت حضرت مفتی منیب الرحمن نے کی، جس نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد وزیر داخلہ نے مفتی منیب الرحمن کو یقین دہانی کروائی کہ تحریک لبیک پاکستان کا لاہور مرکز جامع مسجد رحمت اللعالمین کھولا جائے گا اور گرفتار کارکنان کی رہائی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے تحریک لبیک پاکستان نے سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر مہم چلائی اور ایک تاریخی ٹرینڈ بنایا، جس کے بعد حکومت مذاکرات کے لیے رضامند ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *