شاہد خاقان عباسی کا گل پلازہ سانحے پر کڑا ردعمل، حکومت کی نااہلی کو ذمہ دار قرار دے دیا
کراچی(بولونیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گل پلازہ میں آگ لگنے کے سانحے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد فوٹوگرافی نہیں تھا بلکہ وہ حقیقتاً سانحے کے اثرات کو دیکھنے آئے تھے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سانحے میں شہید ہونے والے افراد اور 1200 دکانوں کے جلنے کے بعد حکومت اور چیمبر کیا کریں گے، یہ اہم سوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سانحات کے پیچھے حکومتوں کی نااہلی اور ناکامی کا عمل کارفرما ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھاتی تو یہ سانحہ نہیں ہوتا، اور یہی اصل مقصد ہے کہ عوام کو ایسے مسائل سے محفوظ رکھا جائے۔


