ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ ایمان مزاری اور شوہر ہادی چھٹہ گرفتار
اسلام آباد(بولونیوز)ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی چھٹہ کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ گزشتہ تین روز سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں مقیم تھے۔ جمعہ کی صبح جب وہ ہائیکورٹ سے نکلے تو انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔
اس وقت گرفتار افراد کو متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس مزید قانونی کارروائی کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتاری کی وجوہات اور مقدمے کی تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔


