گل پلازہ سانحہ، جاں بحق افراد کی تعداد 107 تک پہنچ گئی

کراچی(بولونیوز)گل پلازہ سانحے کے چھٹے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے مزید لاشیں نکالیں، جو شدید جلنے کے باعث ناقابل شناخت ہیں۔

اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 107 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ تقریباً 80 افراد لاپتہ ہیں۔ سانحے کے مقام کے باہر رشتہ دار اپنے پیاروں کے بارے میں معلومات کے لیے انتظار میں موجود ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ حکام ملبے کی صفائی اور مزید لاشوں کی تلاش میں دن رات کام کر رہے ہیں۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سنجیدگی سے امدادی کارروائیوں میں تعاون کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *