پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں 1000 آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

لاہور(بولونیوز)پنجاب پولیس نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) میں بھرتیوں کے لیے سمری تیار کر کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ان بھرتیوں میں کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کے عہدے شامل ہیں اور کل ایک ہزار آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ نے سمری کو منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیج دیا ہے۔ سمری کی منظوری کے بعد بھرتیوں کے عمل کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔پنجاب پولیس کے مطابق یہ اقدام کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار بڑھانے اور عوام کی خدمت بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *