لاڑکانہ پولیس کی بڑی کارروائی، لطف بڑدی قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار
لاڑکانہ(بولونیوز)لاڑکانہ پولیس نے تھانہ گیریلو کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لطف بڑدی قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم روشن بڑدی سے آلائے قتل جی تھری (G3) ٹائپ رائفل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم روشن بڑدی سے تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے خلاف مزید قانونی اور ضابطے کی کارروائیاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
ایس ایس پی لاڑکانہ جناب احمد چودھری صاحب QPM, PSP نے کامیاب کارروائی پر متعلقہ پولیس ٹیم کے لیے شاباش کے پیغامات جاری کیے ہیں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول اور ملزمان کا تعلق ایک ہی کمیونٹی سے تھا اور ان کے درمیان ذاتی رنجش پر تنازعہ چل رہا تھا، جو قتل کے واقعے کا سبب بنا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


