صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام طلب کر لیا

اسلام آباد(بولونیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے طلب کر لیا ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے یہ اجلاس آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس کے لیے تمام اراکینِ اسمبلی کو بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *