گارڈن پولیس کی گٹکا ماوا مافیا کے خلاف بڑی کامیاب کارروائی، اہم ملزم گرفتار

کراچی(بولونیوز)ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال کی قیادت میں پولیس نے گٹکا ماوا مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گٹکا ماوا کی سپلائی میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہزاد عرف راجو اپنے ساتھی کے ہمراہ گارڈن کے علاقے میں خفیہ طور پر گٹکا ماوا کی سپلائی میں ملوث تھا۔ کارروائی کے دوران اس کا ساتھی رضوان لاکھانی موٹرسائیکل سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا، جس کی تلاش جاری ہے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کی گئی، جو نوجوان نسل اور عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ تھا۔ ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال کے مطابق ملزم ایک عادی جرائم پیشہ ہے اور ماضی میں بھی گٹکا ماوا فروشی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

پولیس نے ملزم اور اس کے فرار ساتھی کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے گرفتار ملزم کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

شہری حلقوں نے گارڈن پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مضر صحت اشیاء کے خلاف یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *