بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی: پیپلز پارٹی کی قیادت نے پیدل قافلے کے شرکاء سے ملاقات کی

حیدرآباد(بولونیوز)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر سینیٹر عاجز دھامرہ، ایم این اے و ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے صدر خورشید جونیجو، ایم پی اے حنا دستگیر، رحمت اللہ ڈومکی اور دیگر نے آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر کوٹری سے گڑھی خدا بخش تک جانے والے پیدل قافلے سے دھامرہ ویلج میں ملاقات کی۔

اس موقع پر قیادت نے قافلے کے شرکاء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت آپ کی اس جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کو فخر ہے کہ کارکنان نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کی یاد میں یہ تاریخی سفر طے کیا ہے۔

قافلے کے سربراہ بازل دھامرہ اور شرکاء نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پیپلز پارٹی کے نظریے اور شہداء کے مشن کو ہر حال میں زندہ رکھنے کے لیے مرتے دم تک جہدوجہد کرتے رہیں گے۔

قافلے میں شریک افراد میں شامل تھے: بازل دھامرہ، غلام شبیر بلیدی، امجد حسین، عبدالمجیب ابڑو، محمد علی بگھیو، وقار سومرو، رضا حسین گوپانگ، ضمیر حسین راجڑ، غلام قادر لغاری، رضوان دہانی، کاشف گڑھی، فرحان آریجو، علی عباسی، ذوالفقار بلے، علی حسنین رضا، راحیل ملاح، بلوال ملاح، سارنگ علی ملاح، نجم علی ملّاح، سمیر بگٹی، قیوم دستگیر اور علی دستگیر۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *