درخشاں پولیس مقابلہ، موبائل شاپ ڈکیتی کے ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار
کراچی(بولونیوز)بدَر کمرشل کے علاقے میں ایک موبائل فون شاپ پر ڈکیتی کے واقعے کے چند گھنٹوں کے اندر درخشاں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق تین مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر شاپ میں داخل ہو کر موبائل فونز چھین لیے اور فرار ہو گئے۔
پولیس نے انٹیلیجنس بیس معلومات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی موجودگی کا پتہ لگایا اور ان کی نشاندہی کی گئی۔
ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:
رانا حارث ولد اسلم
ایان علی
واجد ولد نور احمد
نعمان غفار ولد عبدالغفار
ایس ایس پی مہزور علی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے دوران جب پولیس ٹیم نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں رانا حارث زخمی جبکہ ایان علی بلا ضرب گرفتار ہوئے۔ دو دیگر ملزمان واجد اور نعمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز، ایک 9mm پستول، چار کارتوس اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ مزید کارروائی کے دوران واردات میں استعمال ہونے والی واجد کی جیکٹ بھی برآمد کر لی گئی۔
ایس ایس پی مہزور علی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


