اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جعلی ڈگری کیس میں جج کے عہدے کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ڈی نوٹی فائی کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد جسٹس طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی غیر قانونی قرار پائی۔
عدالت کے مطابق اسلامیہ لا کالج کے پرنسپل نے تصدیق کی کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری ان کے کالج کے کوئی طالب علم نہیں تھے، جبکہ کراچی یونیورسٹی کے رجسٹرار نے بھی ہائی کورٹ میں جواب جمع کرایا۔ جسٹس جہانگیری کی ڈگری 40 سال بعد جعلی قرار دی گئی۔
عدالت کے فیصلے کے موقع پر سرفراز ڈوگر کی عدالت کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔ بینچ میں سرفراز ڈوگر اور اعظم خان شامل تھے۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ جسٹس جہانگیری نے اسلام آباد کے تین حلقوں کے فارم 45 بھی مانگے تھے۔ اب عدالت کے فیصلے کے خلاف امین الدین کے پاس اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ ملک میں عدلیہ کی شفافیت اور اعلیٰ معیار کے نفاذ کے حوالے سے اہم سمجھا جا رہا ہے۔


