کن سرکاری افسران کو نوکری سے فارغ، جیل بھیجا جائیگا؟ احکامات جاری
لاہور(بولونیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو دھوکا دینے والے سرکاری افسران کو نوکری سے فارغ کر کے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو دھوکا دینے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے انہیں ملازمت سے فارغ کر کے جیل میں ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ہر صورت سستی روٹی اور آٹا فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔ عوام کو سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے میں خود پھل اور سبزی منڈیوں کے سرپرائز وزٹ کروں گی۔
انہوں نے وزیر زراعت، معاون خصوصی، ڈی جی فوڈ اور پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے آف سیزن سبزیوں کے حصول کے لیے جدید طریقہ کاشت اختیار کرنے کی ہدایت کی اور مارکیٹ کمیٹیوں میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے میرٹ پر سیکریٹری بھرتی کرنے کی اجازت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے سے مافیا کلچر کا خاتمہ کر دیا، اب کوئی مافیا کلچر پنپ نہیں سکتا۔ پنجاب میں ایسے شاندار کام ہو رہے ہیں کہ دوسرے صوبے تقلید کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔


