شکارپور،جیکب آباد ریلوے ٹریک پر دھماکا،جعفرایکسپریس کی سروس معطل

شکارپور(بولونیوز)جیکب آباد کے درمیان ریلوے سیکشن پر دھماکے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے اورتحقیقات شروع کردی گئی ہیں، پولیس اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ کرعلاقے کی سیکیورٹی بڑھانے اورمزید نقصان کو روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔دھماکے کے بعد ریلوے سیکشن کی سروس عارضی طور پرمعطل کردی گئی ہے تاکہ حفاظتی جانچ پڑتال مکمل کی جا سکے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اورسروس جلد ازجلد بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *