سندھ میں جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی شروع
کراچی(بولونیوز)سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔
سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے پی ٹی اے سیکریٹری کو جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والی تمام گاڑیوں کے روٹ پرمٹس منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
شرجیل انعام میمن نے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کا ریکارڈ بھی محکمہ کی لائیو پورٹل پر اپڈیٹ کرنے اور مقدمات درج کروانے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے پی ٹی اے سیکریٹری کو تین دن کے اندر کارروائی کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
انکا کہنا تھا کہ بعض ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں کے فزیکل معائنے سے بچنے کے لیے ایجنٹس کے ذریعے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس حاصل کر رہے تھے، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس نہ صرف قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ عوامی تحفظ کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔


