عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی(بولونیوز) عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونا اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق:

24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 2,600 روپے کے اضافے کے ساتھ 454,862 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونا 2,229 روپے مہنگا ہو کر 389,970 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 68 روپے اضافے کے بعد 6,532 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 26 ڈالر مہنگا ہو کر 4,325 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی طلب اور کرنسی کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *