پاکستان اور دبئی، تجارت وسرمایہ کاری کیلئےدبئی انٹرنیشنل چیمبرکا کراچی میں دفتر قائم
کراچی(بولونیوز)پاکستان اور دبئی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے دبئی انٹرنیشنل چیمبر نے کراچی میں اپنا باقاعدہ دفتر قائم کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دفتر ’’دبئی گلوبل انیشییٹو‘‘ کے تحت کھولا گیا ہے، جس کا مقصد 2030 تک دنیا کے مختلف خطّوں میں 50 بین الاقوامی دفاتر قائم کر کے سرحد پار کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا اور دبئی کو عالمی گیٹ وے مارکیٹ کے طور پر مستحکم کرنا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران پاکستانی کمپنیوں کی دبئی چیمبر میں رجسٹریشن میں 161 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔


