ریاستِ طیبہ اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،گہرا تعلق ہے،عاصم منیر

اسلام آباد(بولونیوز)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کے مابین ایک گہرا روحانی اور تاریخی تعلق موجود ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدہ تاریخ ساز اہمیت رکھتا ہے۔

ایک اعلیٰ سطحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے، جو ہمارے لیے باعثِ فخر اور عظیم ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑ دیا، وہاں انتشار اور فساد نے جنم لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں بلکہ محنت اور علم کے ذریعے حاصل ہوتی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشتگردی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی پاکستان کا نہیں، ہندوستان کا وطیرہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ “ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں”۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلامی ریاست میں جہاد کا اعلان صرف ریاست کا اختیار ہے، کوئی ذاتی یا گروہی حیثیت میں جہاد کا حکم نہیں دے سکتا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکۂ حق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ کی نصرت سے اس میں کامیابی ملی، اور قوم کی دعاؤں اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں نے امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *