گڈو چوک حادثہ: ٹرک کی ٹکر سے تین افراد زخمی، سول اسپتال منتقل
حیدرآباد(بولونیوز)گڈو چوک کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا۔
زخمیوں کی شناخت رمشاد علی ولد محمد جمن، اصغر علی ولد امام بخش (دونوں کا تعلق ٹنڈو محمد خان سے) اور محمد علی ولد خان محمد (رہائشی خدا کی بستی) کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔


