تبلیغی جماعت کے اجتماع کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا
کراچی(بولونیوز)تبلیغی جماعت کے اجتماع کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا۔ اجتماع 28 دسمبر کی صبح دعا کے بعد ختم ہوگا۔ تبلیغی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز بروہی کا کہنا تھا کہ اللہ کے مہمانوں کو پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر منگھوپیر اعجاز علی کا کہنا تھا کہ اجتماع گاہ کے اطراف سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر منگھوپیر ٹاؤن احمد یار نے اجتماع کے موقع پر 25 سے 30 دسمبر تک چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ اجتماع کے موقع پر 400 جوان تعینات ہوں گے۔


