پاکستان سعودی عرب کو جے ایف 17 لڑاکا طیارے فراہم کرے گا
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت پاکستان سعودی عرب کو جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے فراہم کرے گا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک 2 ارب ڈالر کے سعودی قرضوں کو جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی…
2026 کی بڑی چوری،گھریلو ملازمائیں 100 تولے سے زائد سونا لے کر فرار
کراچی(بولونیوز)محمد علی سوسائٹی میں رواں سال کی اب تک کی سب سے بڑی چوری کی واردات سامنے آئی ہے، جہاں دو گھریلو ملازماؤں نے گھر سے 100 تولے سے زائد سونا چرا لیا، جس کی مالیت ساڑھے چار کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بہادر آباد تھانے کی حدود میں…
کھارادر میں ٹریفک حادثہ، پولیس اہلکار شدید زخمی
کراچی(بولونیوز)کھارادر کی حدود میں آئی سی آئی پل کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کھارادر تھانے کے دو پولیس اہلکار گشت پر موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر…
اورنگی ٹاؤن گلشنِ بہار میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
کراچی(بولونیوز)اورنگی ٹاؤن گلشنِ بہار میں ایک گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفیہ دو حافظِ قرآن بچوں کی والدہ تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے سسر کے مطابق شاہین کا کافی عرصے سے ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اس کا روحانی علاج بھی جاری تھا۔…
وینزویلا اور کیوبا نے امریکی کارروائی میں ہلاک 55 فوجی اہلکاروں کے نام جاری کر دیے
کراکس / ہوانا(بولونیوز)وینزویلا اور کیوبا نے گزشتہ ہفتے ہونے والی امریکی فوجی کارروائی میں ہلاک ہونے والے اپنے 55 فوجی اہلکاروں کے نام جاری کر دیے ہیں۔ دونوں ممالک نے امریکی حملے میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات منظرِ عام پر لاتے ہوئے سرکاری فہرستیں شائع کی ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ…
اسلام آباد میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی یونٹ قائم کرنے کا اعلان
اسلام آباد / بیجنگ(بولونیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں مقیم چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی حفاظتی یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے یہ بات چین کے وزیر برائے…
فش ہاربر پر پاکستان میں نایاب غیر ملکی مچھلی کی آمد، ڈبلیو ڈبلیو ایف کا انتباہ
کراچی(بولونیوز)وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ 4 جنوری کو کراچی فش ہاربر پر سکھر سے ایک ایسی عجیب و غریب مچھلی لائی گئی جو پاکستان کے آبی نظام میں پائی ہی نہیں جاتی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق ماہرین نے مذکورہ مچھلی کی شناخت ایمازون سیل فِن کیٹ…
لیجنڈ ٹرسٹ اکاؤنٹ،5 کروڑ 56 لاکھ کی رقم کرپشن کیس میں چالان پیش کرنے کے لیے مہلت
کراچی(بولونیوز)لیجنڈ ٹرسٹ اکاؤنٹ سے جعلی چیکوں کے ذریعے 5 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کے کیس میں عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کے لیے 6 فروری تک کی مہلت دے دی ہے۔ عدالت نے سماعت کے دوران تفتیشی افسر سے پوچھا کہ مقدمے کا چالان کہاں ہے، جس پر…
حضرت داؤد علیہ السلام پر بننے والی فلم پر پابندی کی درخواست مسترد
اسلام آباد(بولونیوز)عدالت نے حضرت داؤد علیہ السلام پر مبنی فلم پر پابندی کے لیے دائر کی گئی درخواست ابتدائی مرحلے پر ہی مسترد کر دی۔ درخواست عبد الرزاق نامی شہری کی جانب سے فیصل احمد ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی تھی، جس میں وزارت اطلاعات و نشریات، پیمرا، فلم سنسر بورڈ اور دیگر…
محکمہ بلدیات سندھ نے افسران کی ٹریننگ لازمی قرار دے دی
کراچی (بولونیوز)محکمہ بلدیات سندھ نے لوکل کونسل افسران کے لیے تربیتی کورسز میں حاضری کو لازمی قرار دیتے ہوئے سخت احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو مراسلہ بھیج کر ٹریننگ اکیڈمی میں افسران کی بروقت نامزدگی اور حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی…


