2025 میں آتشزدگی کے 2,500 سے زائد واقعات، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کراچی(بولونیوز)سال 2025 کے دوران شہر میں آتشزدگی کے 2,500 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، جن کے نتیجے میں 6 افراد، جن میں 4 خواتین شامل ہیں، جھلس کر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ آتشزدگی کے 278 واقعات اکتوبر میں پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق ماہانہ…
اے وی ایل سی پولیس کی کارروائی، کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین ملزمان گرفتار
کراچی(بولونیوز) اے وی ایل سی کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہر میں کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے مسروکہ گاڑی اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شاہد ولد علی محمد، رب نواز ولد حق نواز اور…
وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی وارننگ، Grok AI غیر اخلاقی مواد سے باز نہ آیا تو حکومتی کنٹرول ہوگا
لندن(بولونیوز)برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایلون مسک کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم X اور اس کے چیٹ بوٹ Grok AI کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ پلیٹ فارم خواتین اور بچوں سے متعلق غیر اخلاقی یا نقصان دہ مواد کی اجازت دیتا رہا تو برطانوی حکومت خود مداخلت…
چنگچی رکشا پر پابندی کے خلاف سندھ حکومت کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
کراچی(بولونیوز)چنگچی رکشا ایسوسی ایشن نے مختلف روٹس پر چنگچی رکشوں پر عائد پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس پر عدالت نے سندھ حکومت، ٹریفک پولیس اور چنگچی رکشا بنانے والی کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 فروری تک…
طورخم بارڈر پر کسٹمز کی بڑی کارروائی، اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام
طورخم(بولونیوز) طورخم بارڈر پر کسٹمز حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ افغانستان سے پاکستان آنے والی ایک گاڑی کی معمول کی تلاشی کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں گولیوں کے راؤنڈ اور میگزین برآمد کر لیے گئے۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق برآمد…
فیکٹری سے گھر جاتی خواتین پر فائرنگ، پانچ بچوں کی ماں جاں بحق، ایک زخمی
کراچی(بولونیوز)شہر قائد کے علاقے قائد آباد کی مانسہرہ کالونی میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے فیکٹری میں کام کرنے والی 35 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ ایک اور خاتون زخمی ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون پانچ بچوں کی ماں اور محنت کش تھی۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب…
امریکا،ایران کشیدگی، ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
واشنگٹن(بولونیوز)امریکا نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک کے خلاف سخت تجارتی اقدام کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خبردار کرتے ہوئے کہا…
پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ: صحافی اسلم شاہ کی ضمانت پر فیصلہ مؤخر
کراچی(بولونیوز)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی اسلم شاہ کی ضمانت کی درخواست پر پیر کے روز بھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ سماعت کے دوران مدعی کی جانب سے کوئی بھی شخص عدالت میں پیش نہیں ہوا جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر بھی عدم حاضری کا شکار…
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جنوری سے نمایاں کمی کا امکان
اسلام آباد(بولونیوز)ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جنوری سے بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل…
بھتہ خوری اور فائرنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم ہلاک
کراچی(بولونیوز)ڈسٹرکٹ سٹی میں رات گئےپولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان ہونے والے مقابلے میں بھتہ خوری اور فائرنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلہ کھارادر تھانے کی حدود میں دورانِ پیٹرولنگ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے جمیل…


