محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، رمضان المبارک میں موسم خوشگوار اور ٹھنڈا رہنے کا امکان
کراچی(بولونیوز)محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں موسم خوشگوار اور ٹھنڈا رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دوپہر 2 سے 3 بجے کے قریب مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثرانداز ہونا شروع ہوگا، جس کے نتیجے میں ہلکی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ تاہم جمعے…
سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کے لیے اجلاس آج
ریاض(بولونیوز) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کے مشاہدے کے لیے آج اجلاس ہوگا، جہاں چاند دیکھے جانے کی صورت میں مملکت میں کل بروز بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں آج چاند دیکھنے کے امکانات موجود ہیں۔ پاکستان میں رمضان المبارک کے چاند کے مشاہدے کے لیے رویت…
رمضان المبارک کے لیے پنجاب میں تعلیمی اداروں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری
لاہور(بولونیوز)محکمہ تعلیم پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق: سنگل شفٹ اسکولز صبح 8:30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کو سنگل شفٹ اسکول 12:30 بجے بند ہوں گے۔ ڈبل شفٹ اسکولز: مارننگ کلاسز صبح 8:30 سے…
رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی(بولونیوز) رمضان المبارک کے موقع پر سرکاری دفاتر کے دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق سندھ کے سرکاری دفاتر رمضان کے دوران صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو صبح 10 بجے سے 1 بجے تک دفتری امور انجام دیے جائیں گے۔ وفاقی…
عوام پر فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے، ڈیزل پر 94 روپے سے زائد ٹیکسز کا بوجھ
اسلام آباد(بولونیوز)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بڑا حصہ ٹیکسوں پر مشتمل ہے۔ وزارت توانائی کی دستاویز کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 39 فیصد ٹیکسز شامل ہیں۔ دستاویز کے مطابق فی لیٹر پیٹرول پر 100روپے 21 پیسے ٹیکسز ہیں جن میں 13روپے 31 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 84 روپے40 پٹرولیم لیوی جبکہ…
سائبر خطرات کے خلاف ریڈ الرٹ، اسٹیٹ بینک نے ملک گیر پلان جاری کر دیا
اسلام آباد(بولونیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے بینکنگ اور مالیاتی نظام کو سائبر خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا اور پہلی بار ملک گیر سائبر شیلڈ سسٹم متعارف کرایا، جو بینکنگ سیکٹر میں اسٹیٹ بینک کے وژن 2028 کا حصہ ہے۔ اس نئے سسٹم کے تحت بینکوں اور…
ماموند میں ایف سی چیک پوسٹ پر خوفناک دھماکہ، 7 جوان شہید، متعدد زخمی
باجوڑ(بولونیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی چیک پوسٹ کو زوردار دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی گونج ماموند کے مختلف علاقوں تک سنائی دی، اور قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے…
ایپل ٹی وی شو “تہران” کے مشہور اسرائیلی پروڈیوسر ڈانا ایڈن مردہ پائی گئیں
ایتھنز(بولونیوز)یونانی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایپل ٹی وی کے مقبول شو “تہران” کی مشترکہ تخلیق کے لیے مشہور اسرائیلی پروڈیوسر ڈانا ایڈن ایتھنز میں مردہ پائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب شو کے چوتھے سیزن کی شوٹنگ جاری تھی۔ تحقیقاتی ٹیم واقعے کی وجوہات معلوم کرنے…
علیمہ خان کی حاضری معافی مسترد، وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری
راولپنڈی(بولونیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج سے متعلق کیس میں علیمہ خان کی دو روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیے ہیں۔ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے، جبکہ وکیل صفائی نے مؤقف…
مریم نواز کا خیبرپختونخوا کے بچوں پر اظہارِ افسوس، پنجاب کی ترقی کا حوالہ
گجرات(بولونیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گجرات یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بچے اب بھی “پتھر کے زمانے” میں رہ رہے ہیں اور وہاں کے حالات تشویشناک ہیں۔ ان کے مطابق، خیبر پختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار اور دماغ میں گالی ہے، جبکہ پنجاب کے بچے…


