علیمہ خان کی حاضری معافی مسترد، وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری
راولپنڈی(بولونیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج سے متعلق کیس میں علیمہ خان کی دو روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیے ہیں۔
کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے، جبکہ وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خان سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی کے صحت کے امور میں مصروف ہیں۔


