پاکستان
محسن نقوی نے ہاکی کھلاڑیوں کے لیے ورلڈ کپ کوالیفائر میں ٹکٹس،ودیگرانتظامات کا حکم دے دیا
اسلام آباد(بولونیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹکٹس، کٹس اور ہوٹل میں رہائش کے انتظامات فوری طور پر مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی سے کھلاڑیوں کی ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے…
سندھ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے پری-لائسنس ٹریننگ لازمی قرار دے دی
کراچی(بولونیوز) سندھ حکومت نے صوبے میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے تمام افراد کے لیے پری-لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کے 50 ویں اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بھر…
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا پنجاب میں سی سی ڈی مقابلوں پر پابندی کا مطالبہ
اسلام آباد(بولونیوز) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) نے پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ آر سی پی کے بیان کے مطابق، پنجاب میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران سی سی ڈی…
گل پلازہ جوڈیشل کمیشن: جسٹس آغا فیصل کی ایس بی سی اے پر برہمی
کراچی(بولونیوز) گل پلازہ سانحے کے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس آغا فیصل نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ذمہ داری کے سوالات اٹھائے۔ جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیے کہ اگر ایس بی سی اے یہ کہتی ہے کہ شکایت کے بغیر کارروائی نہیں ہو سکتی تو…
سبزی، پھل اور اجناس کی قیمتیں آسمان پر، کمشنر کراچی کے نرخنامے کی دھجیاں اُڑ گئیں
کراچی(بولونیوز)کراچی میں ریٹیلرز نے کمشنر کراچی کے جاری کردہ نرخنامے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں سے من مانی قیمتوں پر اشیاء فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں عوام کے مطابق: آلو: فی کلو 23 روپے کی بجائے 40 روپے پیاز: فی کلو 40 روپے کی بجائے 50…
گرین لائن بس سروس سندھ حکومت کے کنٹرول میں، عوام کو مشکلات کا سامنا
کراچی(بولونیوز)وفاقی حکومت کے زیر انتظام شروع کی گئی گرین لائن بس سروس جب سے سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہے، مسلسل بے قاعدگیوں کا شکار ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عبداللہ موڑ اسٹاپ پر بس کارڈ اسکین کی مشینیں کئی ماہ سے خراب ہیں، جس کی وجہ…
رمضان میں سموسے، پکوڑے اور دیگر اشیائے خورونوش کی مقررہ قیمتیں جاری
کراچی(بولونیوز)کمشنر سید حسن نقوی نے ماہ رمضان کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں تاکہ عوام کو مناسب نرخوں پر خوراک دستیاب ہو سکے۔ اعلامیے کے مطابق، کراچی میں رمضان کے دوران: آلو اور قیمے کا سموسہ: 40 روپے فی عدد پکوڑے: 1 کلو 640 روپے چپاتی: 100 گرام 14 روپے تندوری…
میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز میں فنڈز میں مبینہ خرد برد کا انکشاف
کراچی(بولونیوز) کے ایم سی کے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مئی اور جون 2025 میں سرفراز رفیقی شہید اسپتال کے لیے خریدی گئی مشینری اسپتال تک نہیں پہنچ سکی، حالانکہ خریداری کے کاغذات میں اس کا اندراج کیا…
سندھ میں اسکول اسپیسفک بجٹ کی آن لائن شفافیت، عوام کی نگرانی کے لیے اہم قدم
کراچی(بولونیوز)سندھ حکومت نے تعلیم کے شعبے میں شفافیت کے اقدامات کو مزید مضبوط کرتے ہوئے اسکول اسپیسفک بجٹ کی تفصیلات پہلی بار ویب سائٹ پر جاری کر دی ہیں۔ یہ اقدام وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر عمل میں آیا ہے۔ آن لائن جاری کیے گئے بجٹ میں 18 ارب 67…
متروکہ وقف املاک پر غیر قانونی تعمیرات، عدالت میں درخواست زیر سماعت
کراچی(بولونیوز)پلاٹ نمبر آر سی ون 18 اے، ماروک روڈ نزد وفاقی اردو یونیورسٹی متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہے، جس پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پلاٹ پر تعمیرات کی اجازت نہیں…


