پاکستان
نیوکراچی میں منشیات کی کھلی فروخت، پولیس خاموش تماشائی
کراچی(بولونیوز)ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ نیوکراچی کی حدود میں منشیات کی کھلی فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور شہری شدید تشویش کا شکار ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق آن لائن ڈیلیوری، انڈین پان پراگ، مین پوری، اور گٹگے ماوا جیسی زہریلی اشیاء ہر گلی، چوراہے اور کیبن پر کھلے عام دستیاب ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ…
قائد آباد میں جوئے سٹے کا بڑا نیٹ ورک، شہریوں کا احتجاج
کراچی(بولونیوز) تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود، قائد آباد کے علاقے میں بڑے پیمانے پر جوئے سٹے کا نیٹ ورک سرگرم عمل ہے، جس کے بارے میں مقامی شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ نیٹ ورک گلستان ٹاکیز سینما کے برابر والی گلی میں قائم ہے، جہاں لاکھوں روپے…
کیماڑی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن، متعدد مقامات کی تلاشی
کراچی(بولونیوز) شہر قائد کے علاقے کیماڑی کے مختلف مقامات پر پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ عناصر کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق بھاری نفری نے علاقے کے متاثرہ حصوں میں داخل ہو کر گھر گھر تلاشی لی، جبکہ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو مکمل…
کرک میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 5 اہلکار شہید
کرک(بولونیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں تھانہ گرگری کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب موبائل معمول کے گشت پر تھی۔ ڈی پی او سعود خان نے بتایا کہ واقعے…
کراچی میں 2025 کے دوران خودکشی کے 155 واقعات رپورٹ؛ مردوں کی تعداد سب سے زیادہ
کراچی(بولونیوز)ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال 2025 کے دوران شہر میں خودکشی کے مجموعی طور پر 155 واقعات رپورٹ ہوئے، جو تشویش ناک صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں اور معاشرتی عوامل پر کئی سوالات اٹھا رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، پھندا لگا کر خودکشی کرنے والوں میں 124 مرد، 30 خواتین جبکہ ایک…
پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی آج اسلام آباد میں ہوگی
اسلام آباد(بولونیوز)قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں بولی کا مرحلہ آج اسلام آباد میں مکمل کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے نجکاری کی دوسری کوشش کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق پری کوالیفائیڈ گروپس آج صبح 10 بجکر 45 منٹ…
سندھ میں 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر عام تعطیل کا اعلان
کراچی(بولونیوز)حکومتِ سندھ نے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت کے موقع پر ہفتہ، 27 دسمبر 2025ء کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق تعطیل کا اطلاق سندھ کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور نیم سرکاری محکموں پر…
موٹروے ایم5 پر ظاہر پیر کے قریب ایمبولینس اور بس میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، 3 افراد زخمی
رحیم یار خان(بولونیوز) موٹروے ایم–5 پر ظاہر پیر کے قریب ایمبولینس اور مسافر بس میں ٹکر کے نتیجے میں ایمبولینس کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا…
اسٹیٹ بینک سمیت تمام مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو بند رہیں گے،عام تعطیل کا اعلان
کراچی(بولونیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 25 دسمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کےمطابق بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقع پر سٹیٹ بینک، کمرشل بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں میں معمول کی…
ٹیکساس میں میکسیکن نیوی کا طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک
ٹیکساس(بولونیوز)امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحلی شہر گیلوَیسٹن کے قریب میکسیکن نیوی کا ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق طیارہ ایک ایک سالہ بیمار بچے کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے…


