پاکستان
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا شہری سے بدسلوکی کی ویڈیو کا نوٹس، سب انسپیکٹر معطل
کراچی(بولونیوز) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شہری سے نازیبا زبان استعمال کرنے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی بی انچارج ساؤتھ سب انسپیکٹر کامران اشر کو فوری طور پر معطل…
موٹر سائیکل کی چین میں برقعہ پھنسنے سے لڑکی جاں بحق
کراچی(بولونیوز) موٹرسائیکل کی چین میں برقعہ پھنسنے سے نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی ، جاں بحق لڑکی کی شناخت 19 سالہ امِ ہانی کے نام سے ہوئی ہے۔ کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے میں فردوس شاپنگ مال کے قریب افسوسناک حادثے میں ایک نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ اُس…
ہر طرح کا تعاون کیا پھر بھی مارا گیا، ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی
لاہور(بولونیوز)معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ہر ممکن تعاون کے باوجود مبینہ طور پر تشدد کا سامنا کیا، جس پر وہ طویل عرصے تک خاموش رہے لیکن اب تمام حقائق سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ…
سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی میں ”را“ سے منسلک 12 دہشت گرد گرفتار
لاہور(بولونیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” سے منسلک 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، آئی ڈی بم اور نقدی بھی برآمد کی گئی…
پولیس کی سرپرستی میں پہلے شراب خانے کے قیام کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج
حیدرآباد(بولونیوز) تحصیل لطیف آباد میں متوقع پہلے شراب خانے کے قیام کے خلاف سول سوسائٹی نے آٹو بھان روڈ پر واقع معروف سپر مارٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں شہریوں، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور اسکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر…
گورنر راج لگا تو خیبرپختونخوا کا ہر چوک ڈی چوک بن جائے گا، محمود خان اچکزئی
پشاور(بولونیوز) تحریک انصاف کے زیرِ اہتمام پشاور میں منعقدہ جلسے میں مختلف سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے خطاب کیا، جبکہ تحریک تحفظِ آئین پاکستان نے قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں ایک قومی کانفرنس بلائی جائے جس…
پشاور میں پی ٹی آئی جلسے سے واپسی پر گاڑی حادثہ، ایک کارکن جاں بحق
پشاور(بولونیوز)رنگ روڈ پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے واپسی کے دوران کارکنوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی الٹنے سے ایک پارٹی کارکن زندگی کی…
راولپنڈی میں دفعہ 144 کی مدت میں 10 دسمبر تک توسیع
راولپنڈی(بولونیوز) انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 کی مدت میں 10 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ حکم نامے کے مطابق راولپنڈی میں دفعہ 144 بدستور نافذ رہے گی، جس کے تحت مختلف عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔ انتظامیہ کے مطابق شہر میں جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر…
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور(بولونیوز)مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہو کر 443 ہزار 762 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1372 روپے اضافے کے بعد 380 ہزار 454 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا…
کراچی میں سڑکوں پر 11 سالہ بچہ مسافر کوچ چلاتے دیکھا گیا، تصاویر وائرل
کراچی(بولونیوز)شہر قائد میں پے درپے حادثات کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے سبق نہ سیکھا، ڈیفنس فیز 8 میں کم عمر بچے کی مسافر کوچ چلانے کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔ کراچی میں سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 10 سے 11 سال عمر کا بچہ مسافر کوچ چلا رہا ہے، یہ…


