پاکستان
مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی 3 ملزمان ہلاک
کراچی(بولونیوز) شہر کے علاقے پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ واضح رہے…
عدالت کے حکم پر پولن الرجی والے درخت کاٹنے کے بعد ٹھیکیدار نے تمام درخت کاٹ دیے
اسلام آباد(بولونیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پولن الرجی پیدا کرنے والے جنگلی شہتوت کے درخت کاٹنے کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا، تاہم ٹھیکیدار نے متعین حدود سے تجاوز کرتے ہوئے 3 سے 4 ایکڑ رقبے پر لگے تمام درخت کاٹ دیے۔ سی ڈی اے کے…
سول اسپتال سے 3 ماہ کا بچہ اغوا، پولیس تحقیقات میں مصروف
کراچی(بولونیوز) شہر کے سول اسپتال سے 3 ماہ کا بچہ اغوا ہونے کا واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مبینہ اغوا کار خاتون اور اس کا ساتھی بچے کی والدہ کو علاج کے لیے لانے کا جھانسہ دے کر اسپتال لے آئے اور وارڈ سے بچے کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔ رابعہ نامی والدہ…
وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لیکرمذاکرات کی آفر کی، عمران خان مذاکرات نہیں چاہتے
اسلام آباد(بولونیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے لیڈر نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لیکر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی، لیکن بظاہر عمران خان مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ…
پمز اسپتال میں مبینہ غفلت، پھیپھڑوں کے بجائے جگر کی بائیوپسی، مریضہ جاں بحق
اسلام آباد(بولونیوز) پمز اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ سنگین غفلت کے باعث ایک مریضہ کی ہلاکت ہوگئی، جس کی بائیوپسی پھیپھڑوں کے بجائے جگر سے کی گئی۔ متاثرہ مریضہ عابدہ پروین، جو آزاد کشمیر ڈڈیال سے تعلق رکھتی تھیں، پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھیں اور 9 دسمبر کو پمز اسپتال کے پلمونولوجی ڈیپارٹمنٹ میں…
ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
راولپنڈی(بولونیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر 2 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم قومی و علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو…
پی ٹی آئی سے مذاکرات کی حمایت یا مخالفت؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کا مؤقف
اسلام آباد(بولونیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے معاملے پر اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت کی کوئی بھی مخالفت نہیں کر سکتا، تاہم اصل سوال یہ ہے کہ مذاکرات کس سے کیے جائیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر…
وزیراعظم کا بنگلہ دیش ہائی کمیشن کا دورہ، بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر فاتحہ اور تعزیت
اسلام آباد(بولونیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے ناظم الامور سے ملاقات کے دوران دلی تعزیت کا…
آئی جی سندھ کا تاجروں کی پریس کانفرنس پر سخت نوٹس، ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب
کراچی(بولونیوز) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پریس کلب میں تاجروں کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تاجروں کے تحفظات سے متعلق تمام تفصیلات فوری طور پر طلب کرلی ہیں۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو…
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں قیادت کی تبدیلی، روحیل محمد نئے چیئرمین مقرر
کراچی(بولونیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں روحیل محمد کو نئے چیئرمین کے طور پر منتخب کر لیا گیا۔ یہ نشست ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، جن کی یاد میں بورڈ نے پی ایس ایکس آڈیٹوریم کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا بھی فیصلہ…


