این ڈی ایم اے نے آئندہ تین روز کے لیے ملک میں شدید دھند کا الرٹ جاری کر دیا
اسلام آباد(بولونیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ تین روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں اور ساہیوال میں شدید دھند چھانے کا امکان ہے…
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے چارج سنبھالنے کے بعد پہلا بڑا حکمنامہ جاری
کراچی(بولونیوز)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے چارج سنبھالنے کے فوراً بعد اپنا پہلا بڑا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے تاجروں کی شکایات کے ازالے کے لیے پانچ رکنی خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کی سربراہی ڈی آئی جی ایسٹ…
امریکہ نے وینزویلا کےصدرواہلیہ کوگرفتار کر کے دوسرے ملک منتقل کر دیا، صدر ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن(بولونیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے وینزویلا کے خلاف ’بڑے پیمانے پر حملے‘ کیے ہیں اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے دوسرے ملک منتقل کر دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس موقع پر مزید کہا کہ یہ کارروائی وینزویلا میں…
عدالت میں پولیس کا حیران کن مؤقف: منشیات چوہوں نے کھا لیں
اسلام آباد(بولونیوز)عدالت میں جاری ایک مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے غیر معمولی موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ مقدمے میں برآمد کی گئی منشیات بطور ثبوت پیش نہیں کی جا سکتیں، کیونکہ وہ پولیس کے گودام میں موجودگی کے دوران چوہوں نے کھا لیں۔ پولیس کے مطابق منشیات کو مالِ مقدمہ کے طور…
اسلام آباد میں مقامی حکومت کے انتخابات پانچویں بار ملتوی ہونے کے امکانات
اسلام آباد(بولونیوز)مقامی حکومت کے انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان ہے، جو مسلسل پانچویں بار ہوگا، کیونکہ جمعہ کو وفاقی کابینہ نے مقامی حکومت ایکٹ 2015 میں متعدد ترامیم کی منظوری دے دی۔ انتخابات 15 فروری کو شیڈول ہیں، تاہم ایکٹ میں نئی ترامیم کی منظوری کے بعد آئندہ ماہ پولنگ کرانا تقریباً…
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہوں
پشاور(بولونیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے مجھے کوئی ہدایت نہیں دی، تاہم صوبائی معاملات پر تعلقات بہتر بنانے کے لیے میں ہر وقت تیار ہوں۔ سہیل آفریدی نے پشاور میں سینئر صحافیوں سے غیر…
پاکستان میں تیز انٹرنیٹ اور 5G کیلئے 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی اگلے ماہ ہوگی
اسلام آباد(بولونیوز) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے اور ملک میں 5G سروس متعارف کرانے کے لیے اگلے ماہ 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی۔ وزیر نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس…
کیمیکل ملا دودھ فیکٹری کا پردہ فاش، فوڈ اتھارٹی اور پولیس پر شدید تنقید
لاہور(بولونیوز)لاہور کے علاقے باٹا پورہ میں کیمیکل ملا دودھ تیار کرنے والی ایک غیر قانونی فیکٹری کے انکشاف نے شہریوں کی صحت کے ساتھ کھلا مذاق کرنے والے عوامل کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رائل نیوز کی تحقیقاتی ٹیم نے فیکٹری کے تمام شواہد اور ویڈیوز متعلقہ لاہور فوڈ اتھارٹی کے افسران کے سامنے…
ہسپتال میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار
راولپنڈی(بولونیوز)پولیس نے راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو خواتین کی ویڈیو برآمد ہوئی ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ…
رجب بٹ بمقابلہ وکلاء، تشدد و ڈکیتی کے الزامات، مقدمہ درج
کراچی(بولونیوز)گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر علی اشفاق کی مدعیت میں وکلاء ایڈووکیٹ ریاض سولنگی اور ایڈووکیٹ عبدالفتح چانڈیو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 290/2025 کے تحت دفعہ 337-A1، 506، 382، 148…


