انسانی حقوق کے عالمی دن پر ریلی، بلاامتیاز حقوق کی فراہمی کے عزم کا اعادہ
نواب شاہ(بولونیوز)انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے شہید بینظیر آباد میں محکمہ ہیومن رائٹس کی جانب سے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام کو ان کے آئینی اور قانونی حقوق سے روشناس کرانا تھا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر صدام حسین چانڈیو نے کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے…
لیڈی کانسٹیبل پر فائرنگ، پولیس کا کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار
نواب شاہ(بولونیوز)لیڈی پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پولیس فورس پر حملہ قرار دیا ہے۔ ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے زخمی لیڈی کانسٹیبل…
کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے روپےضبط کرلیے،138 ملین مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد
کوئٹہ(بولونیوز)انسداد اسمگلنگ کی ایک اہم کارروائی میں، کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کے موبائل اسکواڈ نے 20 کروڑ روپے مالیت کی بھاری مقدار میں سمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیا۔ 138 ملین۔ چیف کلکٹر انفورسمنٹ اسلام آباد کی طرف سے فراہم کردہ مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے، کسٹمز ٹیم نے قانون نافذ کرنے والے دیگر…
گیس لوڈشیڈنگ ختم، صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہمی کا فیصلہ
لاہور(بولونیوز)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اب گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک مسلسل گیس دستیاب رہے گی۔ سوئی ناردرن کے حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم میں گیس وافر مقدار میں موجود…
ڈکی بھائی کے سنگین انکشافات نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
کراچی(بولونیوز) معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی جانب سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے افسران پر مبینہ تشدد اور بھاری رقم ہتھیانے کے سنگین الزامات نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔ اتوار کو جاری کی گئی ایک گھنٹے پر مشتمل ویڈیو میں ڈکی بھائی نے دورانِ حراست…
عالمی یوم انسدادِ بدعنوانی پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق علی سولنگی کا پیغام
نواب شاہ(بولونیوز) 9 دسمبر عالمی یوم انسدادِ بدعنوانی کے موقع پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہید بینظیر آباد ڈویژن طارق علی سولنگی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بدعنوانی ترقی کا پہیہ روک دیتی ہے اور کرپٹ معاشرہ کسی بھی ملک کی خوشحالی کا بدترین دشمن ہوتا ہے۔ طارق علی سولنگی نے واضح کیا…
انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ سندھ کا پیغام
کراچی(بولونیوز) انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے خصوصی پیغام میں بدعنوانی کو معاشرتی تباہی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن ایک ایسی وبا ہے جو قوموں کو ان کی اصل صلاحیتوں سے محروم کر دیتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کا دن…
انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے پر سخی حسن ڈی سی آفس سے شاندار ریلی کا انعقاد
کراچی(بولونیوز) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے بھرپور جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ بدعنوانی کے خاتمے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ڈی سی آفس سخی حسن سے ایک شاندار اور پرجوش ریلی نکالی گئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی…
سعودی عرب اور قطر کے درمیان ریل منصوبے کا معاہدہ طے، ریاض اور دوحہ مزید قریب
ریاض/دوحہ(بولونیوز) سعودی عرب اور قطر کے درمیان خطے کے اہم ترین سفری منصوبے کا باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کو 785 کلومیٹر طویل الیکٹرک ریل کے ذریعے آپس میں جوڑا جائے گا۔ حکام کے مطابق جدید ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے ریاض اور دوحہ کے درمیان سفر کا دورانیہ…
پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،17 لاکھ 64 ہزار لیٹرایرانی ڈیزل اسمگلنگ ناکام
کراچی/بلوچستان(بولونیوز)پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 17 لاکھ 64 ہزار 615 لیٹر سے زائد غیر قانونی ڈیزل برآمد کرلیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ کارروائیاں بلوچستان کے مختلف علاقوں—گوادر، پسنی، اوتھل—کی سڑکوں پر قائم چیک پوسٹوں اور سمندر کے راستے کی…


