کتےکےکاٹنےسےجاں بحق بچی کےاہلخانہ سے وفاقی وزیر اطلاعات کی تعزیت
لاہور(بولونیوز) ٹاؤن شپ میں گزشتہ روز کتے کے کاٹنے سے آٹھ سالہ بچی مہر کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور سینئر سیاستدان ساجدہ فاروق تارڑ نے ٹاؤن شپ میں متاثرہ خاندان کے گھر جا کر تعزیت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات اور ساجدہ فاروق تارڑ نے مرحومہ…
پنجاب بھر میں مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی دوبارہ نافذ
لاہور(بولونیوز)پنجاب بھر میں مارکیٹس، شاپنگ مالز اور دکانیں رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس پابندی کا اطلاق کل سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق فیصلے کا مقصد توانائی کی بچت، نظم و ضبط کو یقینی بنانا اور سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ پابندی کے…
مجتبیٰ خامنہ ای کے سخت بیانات، دشمن کو ہتھیار ڈالنے کا انتباہ
تہران(بولونیوز)ایران کے اعلیٰ قیادت سے وابستہ اہم شخصیت مجتبیٰ خامنہ ای نے جاری کشیدگی کے دوران سخت اور جارحانہ بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کا ہر ایک انچ ہمارے نشانے پر ہے…
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں پرچم کشائی
لاڑکانہ(بولونیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نوڈیرو ہاؤس میں قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر صدر نے قومی پرچم کو بلند کیا، جبکہ سندھ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین…
بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے میئر لاڑکانہ کی ملاقات
لاڑکانہ(بولونیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے لاڑکانہ کے میئر انور علی نواز لوہر نے نوڈیرو بھٹو ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران میئر لاڑکانہ انور علی نواز لوہر نے چیئرمین پیپلز پارٹی اور فریال تالپور کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر میئر لاڑکانہ نے…
گورنر سندھ کا عمران خان کے وکلاء کو بہتر پیروی کا مشورہ
کراچی(بولونیوز) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے وکلاء کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عدالتی مقدمات کی پیروی بہتر اور مؤثر انداز میں کریں۔ کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی حکومت…
کراچی کی صنعت و تجارت تباہی کے دہانے پر، عید سیزن ملکی تاریخ کا بدترین قرار
کراچی(بولونیوز)چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی ناقص حکمرانی کے باعث کراچی کا کاروبار، صنعت اور تجارت شدید متاثر ہو چکی ہے اور شہر معاشی طور پر آخری سانسیں لے رہا ہے۔ عتیق میر کا کہنا تھا کہ بھتہ خوری، چوری، ڈکیتی، آتشزدگی کے واقعات اور شارٹ ٹرم…
ایران، اسرائیل،امریکا جنگ کےاثرات، پاکستان میں تیل بحران شدت اختیارکرگیا،منی لاک ڈاؤن پرغور
اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان میں ایندھن کی شدید قلت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔ تیل کے بڑھتے ہوئے بحران کے پیشِ نظر حکومت…
انسٹاگرام پر انکرپٹڈ میسجنگ ختم کرنے کا فیصلہ، سکیورٹی خدشات میں اضافہ
اسلام آباد(بولونیوز)انسٹاگرام نے صارفین کے لیے انکرپٹڈ میسجنگ فیچر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو 8 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔ کمپنی کے مطابق اس فیصلے کی بنیادی وجہ اس فیچر کا کم استعمال ہے۔ میٹا کا کہنا ہے کہ بہت کم صارفین نے انسٹاگرام پر انکرپٹڈ میسجنگ کو اپنایا، جبکہ محفوظ رابطے…
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں بڑا اضافہ
اسلام آباد(بولونیوز)وزیرِ اعظم کی ہدایت پر امیر طبقے کی لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر عائد لیوی میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سرکاری فیصلے کے مطابق ہائی آکٹین فیول پر موجودہ لیوی 100 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے…


