گلشن معمار سے 50 لاکھ تاوان کے لیے اغوا کی گئی بچی بازیاب

کراچی(بولونیوز)کراچی کے علاقے گلشن معمار سے 50 لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا ہونے والی تین سالہ بچی نازیہ کو پولیس نے کامیاب آپریشن کے دوران راولپنڈی سے بازیاب کر لیا۔

واقعے کا مقدمہ گلشن معمار تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے بچی کے والد محمد اللہ سے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ والد کی شکایت کے بعد اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کراچی اور پنجاب پولیس نے مشترکہ کارروائی کی، جس میں CPLC کی ٹیم بھی شریک تھی۔

ڈی آئی جی سی آئی اے کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آصف بلوچ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر راولپنڈی میں چھاپہ مارا اور بچی کو بحفاظت بازیاب کرایا۔

پولیس کے مطابق اغوا میں ملوث مرکزی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم اس کی شناخت کر لی گئی ہے اور توقع ہے کہ وہ جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پولیس نے عوام کو یقین دلایا کہ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور ایسے جرائم کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *