ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی بچوں کے نتائج کی تقریب میں مہمان خصوصی
کراچی(بولونیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن ممبر و بلدیاتی رکن آصف احمد بھائی نے غنی دہلوی گورنمنٹ لوئر سیکنڈری اسکول شادمان کی جانب سے منعقدہ بچوں کے سالانہ نتائج کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی نے اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ “صرف تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے ملک ترقی کی بلندیوں تک پہنچ سکتا ہے۔”
جمال احمد بھائی نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سرکار کی عدم دلچسپی نے کراچی کے سرکاری اسکولوں کو کھنڈر بنا دیا ہے۔ نہ نئے اسکول تعمیر کیے جا رہے ہیں اور نہ ہی پرانے اسکولوں کی بحالی پر پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے باوجود کراچی کے سرکاری اسکولوں کے بچے تعلیمی میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں اور ان کی کامیابی ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔


