پولیس ملازمین اور اہل خانہ کے لیے سہولیات کی فراہمی کی نگرانی
کراچی(بولونیوز)ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایات پر انچارج ویلفیئر برانچ KPO، انسپکٹر شرافت خان نے سول ہسپتال کراچی، ٹراما سینٹر کراچی اور SIUT ہسپتال میں تعینات فوکل پرسنز سے ملاقات کی اور پولیس ملازمین و ان کے اہل خانہ کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بات چیت کی۔
اس موقع پر سول ہسپتال کراچی کے انچارج فوکل پرسن، انسپکٹر شہزاد علی پیرزادہ بھی موجود تھے، جنہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس ملازمین کو ہر ممکن سہولت اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔
انسپکٹر شرافت خان نے ہدایت دی کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور ان کی بروقت رہنمائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ صحت کی ضروریات بلا تعطل پوری کی جا سکیں۔


