پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے اختیارات محدود
لاہور(بولونیوز) کرپشن اور بے ضابطگیوں کی شکایات کے بعد پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس سے کمرشل وہیکلز کے بعد موٹرکار، جیپ اور ٹریکٹر کے لائسنس بنانے کے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔
اب پی ایچ پی صرف موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرے گی۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شفافیت اور بے ضابطگیوں کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ لائسنس کے اجراء میں کرپشن کے امکانات ختم کیے جا سکیں۔


