سیکورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ
لاہور(بولونیوز) قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور سکندر رضا کے خلاف ہوٹل میں کچھ افراد کو زبردستی اپنے کمرے میں لے جانے کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔
پولیس نے دونوں کرکٹرز پر سیکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور شاہین آفریدی کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام کرکٹرز کو قانونی اور سیکیورٹی قواعد کی پابندی کرنے کی ہدایت دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی نہ ہو۔


