بلوچستان، تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی

کراچی(بولونیوز)سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تخریب کاری سے گیس پائپ لائن اڑا دی۔کمپنی حکام کے مطابق کوئٹہ کےعلاقے اختر آباد ویسٹرن بائی پاس پر 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

نامعلوم افراد کی تخریب کاری سے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا، گیس پائپ لائن کو دھماکےسے اُڑانے پر زیارت، قلات، مستونگ، پشین میں گیس فراہمی معطل ہوگئی۔

دوسری جانب سوئی سدرن حکام کامزید کہنا تھا کہ ہزارہ ٹاؤن، ہزارگنجی،پشتون باغ،خیزی اورنوحصارمیں بھی گیس سپلائی معطل ہے۔مزید برآں گیس پائپ لائن دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے متاثرہ علاقے کی مکمل تلاشی لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *