آئی جی سندھ کی زیر صدارت صوبے میں کوئیک رسپانس فورس کے قیام و تیاری پر اہم اجلاس

کراچی(بولونیوز) آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں صوبے میں کوئیک رسپانس فورس (QRF) کے قیام اور تیاری سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی، آپریشنز، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، اسٹبلشمنٹ، ویسٹ زون، سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن، آر آر ایف/سی ایم یو، ٹریننگ کے شعبہ جات کے علاوہ اے آئی جیز اور ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی آئی جی آر آر ایف/سی ایم یو کی جانب سے نفری کی تعیناتی، آلات، ٹرانسپورٹ، رہائش اور دیگر انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے:

کچے کے علاقوں میں تعینات آر آر ایف کی نفری کو مرحلہ وار واپس بلا کر کراچی میں ریزرو پر رکھا جائے۔
سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز کی نفری کو آر آر ایف کی تربیت دے کر کچے میں تعینات کیا جائے۔
زیر تربیت 540 اہلکاروں کو اینٹی رائٹ کی بنیادی تربیت دے کر کراچی کے تین زونز میں بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کیا جائے۔
شعبہ ٹریننگ آر آر ایف اور اینٹی رائٹ ٹریننگ سے متعلق انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
کراچی زونز میں تعینات کیو آر ایف کی پلاٹونز کو پولیس شہداء کے نام سے منسوب کیا جائے۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اجلاس میں کہا کہ کوئیک رسپانس فورس کی تربیت اور تیاری کے تمام اقدامات شفاف اور مؤثر طریقے سے مکمل کیے جائیں تاکہ صوبے میں امن و امان کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *