پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 11 ہزار روپے سستا
کراچی(بولونیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں آج 11 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ایک تولہ سونا 11 ہزار روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9,430 روپے کم ہو کر 4 لاکھ ایک ہزار 59 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 110 ڈالر کم ہو کر 4,455 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔


