ماہی گاڑی مزار کے قریب ندی میں دو خواتین ڈوب گئیں

کراچی(بولونیوز)منگھوپیر کے علاقے ماہی گاڑی مزار کے قریب ندی میں دو خواتین ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے، تاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ دوسری ڈوبنے والی خاتون کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ندی کے قریب محتاط رہیں اور حفاظتی اقدامات اختیار کریں تاکہ ایسے حادثات دوبارہ نہ ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *