سندھ اور بلوچستان میں موسم کی پیش گوئی: گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

کراچی(بولونیوز)موجودہ مغربی ہواؤں کے نظام کی وجہ سے آج صبح سے سندھ کے مختلف شہروں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور حیدرآباد، کراچی سمیت دیگر شہروں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

صبح سے چھائے گہرے بادل اب مغربی سندھ سے ہٹنے لگے ہیں اور دھوپ نکلنے کے ساتھ گرج چمک کے بادلوں کی تشکیل کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے رات کے دوران دادو، جوہی، سیہون، حیدرآباد، نوابشاہ، حالا، مٹیاری، ٹنڈو جام، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، کوٹری اور ضلع جامشورو کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں بھی آج شام سے رات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم کی شدت اور تیز ہواؤں سے محتاط رہیں اور بارش کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *