ڈسٹرکٹ کیماڑی میں تفتیشی افسران کا تعارفی اجلاس، میرٹ اور شفاف تفتیش پر سختی سے عمل کی ہدایت
کراچی(بولونیوز)ڈسٹرکٹ کیماڑی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کیماڑی کے SIOs اور DSP انوسٹی گیشن کے ساتھ ایک تعارفی اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تمام افسران کو سختی سے پابند کیا کہ تمام کیسز کی تفتیش ہر صورت میرٹ پر کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تفتیشی عمل میں کسی قسم کی کوتاہی یا کسی کے ساتھ ناانصافی ناقابلِ برداشت ہوگی۔
اس موقع پر تفتیشی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی گئی کہ تفتیشی عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے، تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسرور احمد جتوئی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ، مظلوم کی داد رسی اور انصاف کی فراہمی پولیس کا اولین فریضہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلقِ خدا کی خدمت ہی سے معاشرے میں سکون اور آسانیاں میسر آتی ہیں۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے افسران پر زور دیا کہ وہ دیانت داری، پیشہ ورانہ لگن اور قانون کے مطابق تفتیش کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔


