عیدالفطرپرایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کا شہدائے پولیس کی فیملیزسےملاقات

کراچی(بولونیوز)عیدالفطر کے موقع پر ڈاکٹر محمد عمران خان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے شہداء کی فیملیز کے گھروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یوسف پلازہ، جوہر آباد، عزیزآباد، سرسید اور خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے شہداء کی فیملیز کی خیریت دریافت کی اور پولیس ویلفیئر کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات سمیت دیگر امور کے بارے میں تفصیل سے آگاہی حاصل کی۔ شہداء کی فیملیز نے پولیس کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہر موقع پر پولیس ان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے، جبکہ تہواروں پر افسران کے دورے اور خیریت دریافت کرنا ان کے حوصلے اور حوصلہ افزائی کا باعث بنتا ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہداء کی فیملیز کا خصوصی خیال رکھا جائے اور مستقل بنیادوں پر رابطہ رکھتے ہوئے ان کے مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنایا جائے۔

دورے کے اختتام پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے شہداء کی فیملیز میں عید کے تحائف، مٹھائیاں، چاکلیٹس اور پھولوں کے گلدستے بھی تقسیم کیے۔ یہ اقدام کراچی پولیس کی جانب سے شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی اور قدردانی کا مظہر قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *