لاہور ہائیکورٹ نے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے چوہدری سرفراز کو رشوت کیس میں ضمانت دے دی
لاہور(بولونیوز)ہائیکورٹ نے چوہدری سرفراز کو سابقہ رشوت کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کے مطابق ملزم پر یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے کے الزامات تھے، جس پر مقدمہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) نے درج کیا تھا۔
ملزم نے اپنی وکیل کے ذریعے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، جسے خصوصی عدالت نے پہلے مسترد کر دیا تھا۔ دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد جسٹس عبہر گل خان نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کو ضمانت منظور کر دی۔


