گلشنِ اقبال میں غیرقانونی تعمیرات، ایس بی سی اے افسران کی مبینہ چشم پوشی پر شہریوں کا احتجاج

کراچی(بولونیوز)پوش علاقے گلشنِ اقبال میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے افسران کی مبینہ چشم پوشی اور بدانتظامی کے باعث غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پلاٹ نمبر A-508 بلاک 1، اسکیم 24 پر رات کے اوقات میں ہیوی مشینری کے ذریعے چھت بھرائی کا کام جاری ہے۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ اس کارروائی سے نہ صرف قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں بلکہ اہلِ محلہ شدید اذیت اور ذہنی پریشانی کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر متعلقہ حکام متحرک ہوتے تو اس نوعیت کی سرگرمی کھلے عام جاری نہ رہتی، اور گلشنِ اقبال ٹاؤن میں تعینات افسران کی مبینہ ملی بھگت کے بغیر رات کی تاریکی میں یہ تعمیراتی کام ممکن نہیں۔

مقامی افراد نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر غیرقانونی تعمیرات کا نوٹس لیا جائے، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اہلِ محلہ کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات دلائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *